اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) نسداددہشتگردی کی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپر نے احتجاج اور دفعہ144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماں شعیب شاہین،عامر مغل اور عالمگیر خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ وکلا صفائی نے دلائل مکمل کرلیے۔سما عت کے دوران شعیب شاہین،عامر مسعود مغل اور عالمگیر خان عدالت پیش ہوئے، درخواستگزاران کی جانب سے اسلام آبادہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد،علی بخاری،نیاز اللہ نیازی،سردار مصروف، انصرکیانی،مرزا عاصم اور دیگر وکلا عدالت پیش ہوئے،صدراسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ شعیب شاہین سینئر وکیل اور پاکستان بار کے ممبر ہیں، کیس میں دہشتگردی کی دفعات کیسے لگائی جاسکتی ہیں،ویڈیو دیکھیں،اس میں ایسا کچھ ہے ہی نہیں،ویڈیو کا ابھی فرانزک ہوناہے، قانون کے مطابق ملزمان کو ریلیف ملے گا،عدالت نے استفسار کیاکہ ریکوری کیا کرنی ہے؟،جس پر ریاست علی آزاد نے کہاکہ ریکوری کیا کرنی،اسی لیے استدعا کر رہے کہ ویڈیو فوٹیج دیکھ کی جائے،کچھ ہے ہی نہیں،سیون اے ٹی اے کی ایسے ایف آئی آئی ہوئیں جیسے لنڈے کے کپڑے بکتے ہیں ۔
شعیب شاہین،عامر مغل اور عالمگیر خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
Jun 30, 2024