اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے عوام دشمن بجٹ پاس کروایا گیا جو مراعات یافتہ طبقے کو نوازنے کے لئے بنایا گیا اور ائی ایم ایف کی غلامی کی دستاویز پر دستخط کیے گئے جو بجٹ پاس کیا گیا دراصل وہ 24ویں آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کو خوش کرنے اور عالمی مالیاتی اداروں کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا یہ عوام دوست بجٹ نہیں بلکہ پاکستان کی معیشیت صنعت تجارت کی تباہی کی دستاویز پر دستخط کیے گئے حکومت نے نہ تو ہماری تجاویز کو سنا اور نہ ہی ہمارے تحفظات کو دور کیا ہم نے تاجروں صنعت کاروں اور عوام کی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ملک میں ناروا ٹیکسز کے نفاذ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر مزاحمتی تحریک شروع کر رھے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجر راھنماوں افتخار شہزادہ ،مظفر ھاشمی ،جاوید اعوان ،عتیق جنجوعہ ،شاھد گوندل ،مدثر فیاض چوھدری ،عبداللہ ،چوھدری فرقان مرتضی ،میاں خالد ،سردار شکور اور دیگر تاجر راھنماوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اس عزم کا آظہار کیا کہ اب تاجر اور عوام مزید ظلم سہنے کیلئے تیار نہیں۔