اسلام آباد(خبرنگار)قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے یونیسیف اور برٹش کونسل کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ قومی کانفرنس براے تعلیم کا انعقاد کیا۔ تقریب NCSW کے خواتین کے قومی ایجنڈے 'اگلا افق' کے تحت ایک کلیدی اقدام تھا، جس میں حکومت پاکستان کے تعلیمی ایمرجنسی کے اعلان کے مطابق پورے پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کو درپیش تعلیمی مسائل اور چیلنجز کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو نیلوفر بختیار نے کانفرنس کا آغاز ایک کال ٹو ایکشن کے ساتھ کیا، جس میں جامع اور مساوی تعلیم کی اہم ضرورت کو اجاگر کیا۔" سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کے تعلیمی منظرنامے کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ کانفر نس میں صوبائی وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ان کی موجودگی نے علاقائی تعلیمی چیلنجوں سے نمٹنے اور خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے میں تعاون کے اجتماعی عزم کو اجاگر کیاکلیدی شراکت دار، یونیسیف کی ڈپٹی کنٹری نمائندہ ڈاکٹر انوسا کبور اور برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن نے تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا، محی الدین وانی
Jun 30, 2024