محکمہ جنگلات کے ملازمین حافظ جمیل احمد کے قتل پر سراپا احتجاج 

 فتح جنگ (نامہ نگار)محکمہ جنگلات کے ملازم حافظ جمیل احمد کو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حافظ جمیل اور ان کے ساتھی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے رینج آفیسر بابو ملک اعجاز،ایس ڈی ایف و ملک لیاقت،فاریسٹرز سید سبط شاہ عابد مسعود،محمد سجاد،عابد مسعود اور محمد اقبال نے اپنے مشترکہ میں حافظ جمیل احمد کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے دن دیہاڑے محکمہ جنگلات کے ملازم حافظ جمیل کو اس وقت انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ سرکاری ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے انھوں نے کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں مقتول کے خاندان اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کر کے ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے محکمہ جنگلات کے کے ملازمین حافظ جمیل احمد کے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کو قرار واقعی سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن