گوجرخان (نامہ نگار)عبدالرحمن تابانی ناظم نشر واشاعت تنظیم اسلامی حلقہ پوٹھوہار کے جاری اعلامیہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے قائم مقام امیر اظہر بختیار خلجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی درندوں نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہمشیرہ کو کئی رشتہ داروں سمیت شہید کر دیااسرائیل نے ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ غزہ پر ہولناک بمباری بند کرنے پرآمادہ نہیں اسرائیل کے اعلیٰ عہدیدار کھلم کھلا دھمکی دے رہے ہیں کہ نہ صرف غزہ بلکہ مغربی کنارے سے بھی فلسطینیوں کا صفایا کر دیا جائے گا اور جس مسلمان ملک میں بھی حماس کی قیادت و رہنما موجود ہیں ان کی ٹارگٹ کلنگ کی جائے گی مسلمان ممالک کو اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ کیا وہ ذلت و رسوائی کی زندگی گزارتے رہیں گے یا بہادری سے لڑتے ہوئے اسرائیلی درندگی اور غنڈہ گردی کا دندان شکن جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک متحد ہو کر اسرائیل کے لیے اپنی زمینی، بحری اور فضائی حدود کی بندش، سفارتی تعلقات کے خاتمے، اسرائیل نواز کمپنیوں کی مصنوعات کے مکمل اور مستقل بائیکاٹ اور تجارتی پابندیوں کے ذریعے اسرائیل اور اس کے پشتی بانوں کو سبق سکھا سکتے ہیں او آئی سی کے چارٹر کے مطابق فلسطینی مسلمانوں کی ہر طرح سے مالی اور عسکری معاونت کی جائے