بوچھال کلاں(نامہ نگار) بوچھال کلاں اور نواح کے عوام نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوچھال کلاں میں ایک نجی بنک قائم ہے جس کا عملہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہے انہوں نے بجلی کے بل جمع کرنے کے لئے ایجنٹ باہر بیٹھا رکھے ہیں جو ہر بل کے ساتھ دس روپے اضافی رقم وصول کرتے ہیں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان اضافی پیسوں سے حصہ بنک عملے کو بھی جاتا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ بنک کو بجلی کے بل جمع کرنے کی ہدایت کی جائے اور بوچھال کلاں میں ایک اور بنک کی شاخ کھولی جائے ۔
بوچھال کلاں میں نجی بنک نے عوام کو تگنی کے ناچ نچا دیا
Jun 30, 2024