حضرو (نمائندہ نوائے وقت)صحت کی دستک آپ کی دہلیز پرکے عنوان سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شروع کیا گیا پروگرام کلینک آن دی ویلز" کا مدنی کالونی محمد نگر میں رکن قومی اسمبلی این اے49/ کنوینئر رابطہ کمیٹی حکومت پنجاب اٹک شیخ آفتاب احمد نے افتتاح کر دیا جس کے تحت مریضوں کو ڈاکٹرز کی ٹیم چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات فراہم کرئے گی مفت الٹراسانڈ کی فری سہولت مہیا کی جائے گی اور ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس سروس بھی فری دی جائے گی، اس موقع پر سابق سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبادت ملک، ڈاکٹر سعید، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں راشد مشتاق و دیگر موجود تھے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شیخ افتاب احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت مریم نواز شریف کی قیادت میں جس طرح عوام کو صحت کے حوالے سے ریلیف دے رہیں ہیں اس پر وہ مبارکباد پیش کی مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کا درہ دل میں رکھتی ہے بھی ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ نون جب بھی اقتدار میں ائی عوام کے مسائل ہوئے حل ہوئے سو دنوں کی کارکردگی وفاقی پنجاب حکومت کی عوام کے سامنے ہے ۔