ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)صفیہ بیگم بیوہ بابو علی عارف سکنہ غازی کوہلی کے مکان کوایکسویٹرمشین مع دیگرمشینری کی مددسے چندروزقبل گرانے کے مرتکب ملزمان ملک تنویرعرف کالا،ملک ناظم اوران کے ہمراہی دیگرملزمان بعدازگرفتاری تھانہ صدرواہ پولیس کے زیرحراست ہیں اورعدالتی حکم پرانہیں پو لیس نے ریمانڈپرلے رکھا ہے،متذکرہ مقدمہ کے حوالے سے مدعیہ صفیہ بیگم نے یہ موقف اختیارکیاکہ وہ بیوہ عورت ہے،اوراس کی پانچ بیٹیاںہیں،غازی کوہلی میںاس کاآبائی مکان موجودہے،جہاںاس کاسامان بھی موجودتھا،جسکوملزمان نے گراکرسامان بھی غائب کردیااورزمین پرقبضہ کرلیا،پولیس تھانہ صدرواہ میں8/4/24کومدعیہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے سب انسپکٹرعلی اصغرکیانی کوتفتیشی افسرمقررکیا،متذکرہ مقدمہ میںتنویرعرف کالا،محمدناظم اوردیگران کے ساتھیوںنے ٹیکسلاا یڈ یشنل سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانتیں کر وائیں جوکہ مقررہ تاریخ پرعدالت نے مستر دکرد یں،اور ضما نتیںکروانے والے ملزمان عدا لت سے بھاگ کر ھا ئی کورٹ راولپنڈی بینچ کے سینئرجج جسٹس صد ا قت علی خان کی عدالت میںضما نت کر وانے کیلئے جاپہنچے،جہاںفاضل عدالت نے مقدمہ کی تفصیلات اورماتحت عدالت سے عبوری ضمانتو ںکے مستر دہو نے کی معلومات پربرہم ہوگئے اورا نہوںنے ملزمان سے کہاکہ بیوہ عورت کے مکان کو گراکرقبضہ کرنا، کس قانون کے تحت جائز قرار دیاجاسکتا ہے ،عد الت نے قراردیاکہ مدعیہ کواس کی زمین اوراس کامکا ن یااس کی مالیت کے برابراس کاازالہ کیاجائے ،فا ضل عدالت کے روبرو،مدعیہ کواس کاازالہ کرنے کاو عدہ کرنے کے ساتھ ہی ملزمان نے ھائی کورٹ میں دائردرخواست ضمانت کوواپس لے لیا،بعدازاںواہ پولیس کے پاس اپنی گرفتاری دے دی،جس کی سول جج تھانہ صدرواہ عدیل مجیدقریشی کی عدالت میںسماعت ہورہی ہے،اطلاعات کے مطابق فاضل عدا لت نے مدعیہ صفیہ بیگم کے مقدمہ میں گرفتا ر ملزمان کوپولیس کی درخواست پرریمانڈپردے رکھاہے۔