ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ایس پی جویریہ جمیل نے امیدواروں نے انٹرویو لئے

Jun 30, 2024

 راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)آر پی او راولپنڈی ڈی آئی جی بابر سرفراز الپا اور ریجنل آفیسر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ایس پی انویسٹیگیشن اٹک جویریہ جمیل نے نئی بھرتی کے امیدواروں کے انٹرویو کے مرحلے کا عمل میرٹ کی بنیاد اور شفاف طریقہ سے مکمل کیا۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 238 امیدواروں کے انٹرویو کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی ریجن کے تمام اضلاع سے ڈرائیور کانسٹیبل راولپنڈی کے 02 ، چکوال کے 03 ، اٹک کے 06 ، جہلم کا 01۔ لیڈی کانسٹیبل راولپنڈی کی 26 ، چکوال کی 17 ، اٹک کی 07 ، جہلم کی 10۔ اور کانسٹیبل راولپنڈی کے 62 ، چکوال کے 36 ، اٹک کے 37 اور جہلم کے 31  امیدوار شامل ہیں۔ امیدواروں کیلئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے اس موقع پر آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی تمام امیدوار ہمارے لئے برابر ہیں۔

مزیدخبریں