جہلم پر وکٹوریہ پل چک نظام کے مقام پر دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائز

 جہلم(نامہ نگار )ریسکیو1122 جہلم نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دریائے جہلم پر وکٹوریہ پل چک نظام کے مقام پر دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے،  ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے، فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنے اور اداروں کے درمیان روابط کو بہتر کرنا تھا۔  ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کیمپوں کا معائنہ کیا اور سیلاب کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے ،سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے، کشتی رانی ،میڈیکل ڈیمو کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی طرف سے لگائے جانے والے کیمپس میں رجسٹریشن کیمپ، میڈیکل کیمپ، انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور سیلاب میں استعمال ہونے والے سازوسامان شامل ہیں اور محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن، سول ڈیفنس،سوشل ویلفیئر، لایو سٹاک اور دیگر محکموں کی جانب سے ریلیف کیمپس لگائے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا تھا کہ تمام محکموں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انتظامیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن