کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں میں نامعلوم ملزمان نے دودھ اور کیٹرنگ کی دوکان سے چار لاکھ تیس ہزار روپے چرا لیئے،محمد عظیم ولد علی گوہر نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ دودھ اور کیٹرنگ کا کاروبار کرتا ہے گزشتہ روز ایک عزیز کے انتقال کی وجہ سے دوکان جلدی بند کر کے چلا گیا دوسرے روز صبح پڑوسی نے خبر دی کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں میں نے تلاشی لی تو ملزمان رقم چوری کر کے لے جا چکے تھے۔
کلرسیداں ، نامعلوم ملزمان نے دودھ اور کیٹرنگ کی دوکان سے چار لاکھ تیس ہزار چرا لیئے
Jun 30, 2024