فتح جنگ(نامہ نگار)بین الصوبائی شاہراہوں کی گزرگاہ فتح جنگ شہر جہاں 24 گھنٹے ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کیلے تحصیلدار فتح جنگ چوھدری شفقت محمود میدان میں آ گئے اس سلسلے میں انکی خصوصی ہدایات پر گزشتہ روز ٹرایفک پولیس انچارج نے چوہدری شفقت محمود کی ہدایات پر فتح جنگ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا کہ ٹریفک کنٹرول ڈیوٹی نزد ممتاز پلازہ فتح جنگ روڈ موجود تھا کہ بوقت12بجے دن روڈ بلاک پاگیا گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھی اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوا موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ ایک فورڈ ڈبہ نمبری آر آئی ڈی 2405جس پر تربوز لوڈ تھے روڈ کے درمیان کھرا پایا گیا اور گاڑی سے ڈرائیور محمد بلال ولد نواب خان سکنہ تحصیل جہانگیرہ ضلع نوشہرو،گل حیدر ولد قلندر خان سکنہ پنڈیال ضلع مہمند ایجنسی،محمدطاہر ولد یاسین سکنہ ضلع چارسدہ مالاکن تربوز جن کے نام وپتہ بعددریافت معلوم ہوئے جو گاڑی سے تربوز ان لوڈ کرکے روڈ کے سائیڈ پر رکھ رہے تھے ڈرائیور گاڑی سے گاڑی کی بابت تبوت ملکیت طلب کرنے پر پیش نہ کرسکا روڈ ٹریفک کی روانی کا تحرک کرنے پر جملہ بالا کس نے عملہ ٹریفک سٹاف سے تو ں تکرار کی اور جان بوجھ کر کافی دیر بعد گاڑی کو روڈ سے ہٹایا جملہ بالااشخاص نے روڈ بلاک کرکے کار سرکار میں مداخلت کرکے اور ثبوت ملکیت گاڑی پیش نہ کرکے ارتکاب جرم بالا کا کیا ہے ۔