فتح جنگ (نامہ نگار)ممبر پنجاب بار کونسل ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ کے قاتل کو عبرت ناک سزا دلوائیں گے مرحوم وکلا کے خاندانوں کی داد رسی تک چین سے نہیں بیٹھے گے ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر قانون محمداعظم نذیر تارڑنے سینئر وکلا ملک عبدالرزاق ماجھیا،نومنتخب ممبر پنجاب بار کونسل سردار حبیب انور خان ایڈووکیٹ،ملک علی عبدالرحمن سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت وکلا برادری کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کرے گی ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ اور ذوالفقار مرزا ایڈووکیٹ کے قاتل کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دلوائیں گے انکے خاندانوں کی مکمل داد رسی کی جائے گی وکلا برادری انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے انکو سہولات کی فراہمی حکومت کا فرض ہے ہم نے ہمیشہ وکلا برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے اورآئندہ بھی اسمیں کوئی کمی نہ ہوگی۔