ہزاروں افراد کو بے روزگاری سے بچائے کیلئے ملک امین اسلم کے عملی اقدامات

  حضرو (نمائندہ نوائے وقت) گوندل مویشی منڈی کا معاملہ اہلیان علاقہ اور بیوپاری حضرات کی درخواست پر ملک امین اسلم  نے اپنی قیمتی اراضی 200 سو کنال جی ٹی روڈ کیساتھ کامرہ شمس آباد موڑ پر ایک دن کے لئیے بلا معاوضہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت دے دی اگر سوموار والے دن انتظامیہ نے گوندل میں مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہ دی تو منڈی کامرہ شمس آباد موڑ پر لگے گی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک امین اسلم خان کا کہنا تھا کہ اٹک انتظامیہ ہوشمندی سے کام لے اور اپنے غلط فیصلے پر نظرثانی کرے گوندل منڈی سے ہزاروں لوگ کا کاروبار اور بچوں کی روزی روٹی وابستہ ہے منڈی کی بندش سے ہزاروں لوگ معاشی طور پر رل جائیں گے ہزاروں افراد نے منڈی کے لیے زمین دینے پر ملک امین اسلم کو خراج تحسین پیش کی ہے زرائع سے معلوم ہوا کہ کنیٹ انتظامیہ نے شیمں آباد موڑ پر ایک دن کے لیے منڈی لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن