تربیلا(نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربیلا پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ ایم این اے ڈاکٹر شائستہ جدون نے کہا کہ سیاست میں آنے اور ایم این اے منتخب ہونے سے قبل بھی بغیر کسی امداد کے اپنی مدد آپ سے فری میڈیکل کیمپس ضلع ہری پور کے دور افتادہ علاقوں میں انعقاد کیا ہے۔ الیکشن و دیگر مصروفیات کی وجہ سے یہ سلسلہ کچھ عرصہ سے روکا ہوا ہے۔انشاء اللہ جلد ہی دوبارہ میڈیکل کیمپس کیانعقاد کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے ان کو اہم ذمہ داریاں ملنے کی توقع ہے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر امیر مقام کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ اگر یہ ہو جاتا ہے تو وہ ہریپور و غازی کے نوجوانوں کے لیئے تعلیم و کھیلوں کے لئے پراجیکٹس لانے کی کوشش کرونگی۔عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے۔میرا فوکس عوام کے مسائل میں کمی لانا اور سہولیات کی فراہمی ہے۔وفاقی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
عوام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹر شائستہ جدون
Jun 30, 2024