بوچھال کلاں(نامہ نگار) بوچھال کلاں اور نواح میں آگ برسانے والی گرمی کے بعد جمعرات کی شام کالی گھٹائیں چھا گئیں اور تیز ہواوںکے ساتھ بارش شروع ہو گئی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی بجلی منقطع ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔