اشیا خوردونوش کے نرخ کئی گنا بڑھ چکے ہیں،ملک  افضل بدڑہ 

 فتح جنگ (نامہ نگار)حکمرانوں نے الیکشن میں عوام کو مہنگائی کم کرنے اور بجلی و سوئی گیس کے نرخوں میں ریلیف فراہم کرنے کے جو سبز باغ دکھائے تھے اس کے برعکس ٹیکسوں کی بھر مار،بجلی کے نرخوں میں ہو شربا اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اشیا خوردونوش کے نرخ کئی گنا بڑھ چکے ہیں بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے غریب محنت کش اور تنخواہ دار آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار ایکس سروس مین سوسائٹی تحصیل فتح جنگ کے صدر ملک محمد افضل بدڑہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے حالیہ بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے سے اشیا ضروریہ کے قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں عام آدمی کی زندگی مہنگائی کی وجہ اجیرن بن چکی ہے انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے الیکشن کے دوران تین سو بجلی کے یونٹ مفت دینے کا وعدہ کیا تھا اور مہنگائی پر قابو پانے غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کے بلند بانگ بھی کئے تھے لیکن تمام تر دعوے اور وعدے بھلا دئیے گئے ہیں بے روزگاری اور مہنگائی میں روز بروز مزید اضافہ ہو رہا ہے اب تو بجلی کے بل ادا کرنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی لوگ تین سو یونٹ فری کے انتظار میں ہیں کہ حکمرانوں کو کب اپنے وعدے یاد آتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن