کلرسیداں(نامہ نگار)آر پی او راولپنڈی ڈی آئی جی بابر سرفراز الپا اور ریجنل آفیسر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ایس پی انویسٹیگیشن اٹک جویریہ جمیل نے نئی بھرتی کے امیدواروں کے انٹرویو کے مرحلے کا عمل میرٹ کی بنیاد اور شفاف طریقہ سے مکمل کیا۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 238 امیدواروں کے انٹرویو کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی ریجن کے تمام اضلاع سے ڈرائیور کانسٹیبل راولپنڈی کے 02 ، چکوال کے 03 ، اٹک کے 06 ، جہلم کا 01۔ لیڈی کانسٹیبل راولپنڈی کی 26 ، چکوال کی 17 ، اٹک کی 07 ، جہلم کی 10۔ اور کانسٹیبل راولپنڈی کے 62 ، چکوال کے 36 ، اٹک کے 37 اور جہلم کے 31 امیدوار شامل ہیں۔ امیدواروں کیلیئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیئے گیئے۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی تمام امیدوار ہمارے لئے برابر ہیں۔ جو میرٹ پر پورا اتریں گے وہ پاس کیئے جاہیں گے۔ میرٹ لسٹ کا اعلان رواں ہفتہ میں جاری کر دیا جائے گا۔
پو لیس میں نئے بھرتی امیدواروں کے انٹرویو کے مرحلے کا عمل مکمل
Jun 30, 2024