پیر روح الحسنین معین دنیائے فانی سے کو چ کر گئے ،ہر آنکھ اشکبار

Jun 30, 2024

   اڈیالہ (نا مہ نگار)پیر روح الحسنین معین دنیائے فانی سے کو چ کر گئے ،ہر آنکھ اشکبار ،مریدین وعزیز واقارب غم و دکھ سے نڈھال ،نماز جنا زہ جا نشین پیر دیول صاحبزادہ حسان المصطفیٰ نے پڑھائی ،دربار عالیہ قادریہ وادی دیول شریف راولپنڈی میں سپرد خاک ،نما زجنازہ میں سابق وزیر اعظم سمیت سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،صحافی برادری اور مریدین و متعلقین و متوسلین کی کثیرتعداد میں شرکت ،تفصیلات کے مطابق عالم اسلام کی عظیم روحانی پیشوا شاگرد حضرت ضیاء الا مت پیر محمد کرم شاہ الا زہری و شاگر د مصتف ستا ہنانہ اسلام حفیظ جالندھری شاعر بے مثل و مثال جانشین نائب غوث الوریٰ تاجدار دیول شریف پیر روح الحسنین معین گذشتہ روز وصال پا گئے جن کی نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،صحافی برادری اور مریدین ،عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،نماز جنازہ کی امامت آپ کے جا نشین دربار عالیہ قادریہ وادی دیول شریف صاحبزادہ حسان المصطفیٰ نے پڑھائی اور دربار شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ 

مزیدخبریں