فتح جنگ (نامہ نگار)محکمہ ریونیو اور ایف بی آر کی ویب سائٹس کے مسائل جائیداد کی خریدوفروخت کے لئے مختلف ٹیکسوں کے چالان بننے میں مشکلات کا سامنامتاثرین کا ایف بی آر ویب سائٹ اور محکمہ ریونیو کی ای رجسٹری ویب سائٹ مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ۔یکم جولائی سے ٹیکسوں کی شرح اورشیڈول ریٹ میں ہونے والے متوقع اضافے کے باعث جائیداد کی خریدوفروخت کرنے والے منتقلی جائیداد کے لئے کوشاں ہے جائیداد منتقلی کے لئے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر مختلف مسائل کی وجہ سے چالان نہیں بن رہے اسی طرح محکمہ مال کی ای رجسٹری ویب سائٹ میں بھی مختلف مسائل کی وجہ سے رجسٹری آن لائن نہیں ہو رہی ان مسائل کی وجہ سے جائیداد کی خریدوفروخت کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے متاثرین نے ایف بی آر کے اعلی حکام اور محکمہ ریونیو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اپنی ویب سائٹ کے مسائل کو حل کریں۔