لاوہ(نامہ نگار)لاوہ میں تہرے قتل کیے مقتولین کی تدفین سینکڑوں سوگواران کی موجو دگی میں بروز ھفتہ صبح سات بجے مقامی قبرستان میں کر دی گئی اور مبینہ چھ ملزمان کے خلاف تھانہ لاوہ میں ایف آء آر درج کر لی گء۔ مقتول نورخان کے بیٹے محمد آصف مدعی مقدمہ کی جانب سے دو بھائیوں جاوید اقبال۔زاہد اقبال پسران محمد اقبال چنے خیل ۔ظفر اقبال ولد نذیر احمد چنے خیل۔مظفر خان ولد جاوید اقبال چنے خیل۔محمد متین اور محمدوقاص سکنائے لاوہ کو ایف آئی آر میں بطور ملزمان نامزد کر دیا گیا۔ واضح رھے پرانے زمین تنازعہ پر ایک برس قبل محمد اشرف چنے کا قتل ھوا تھا جسکیقتل میں نامزد ملزمان حالیہ مقتول نورخان اور محمد رفاقت ضمانت پررھاھوچکے جبکہ واردات والے دن نورخان کے جیل میں قید دیگر دو بیٹوں کی تلہ گنگ عدا لت میں پیشی تھی اور ایک کی ضمانت منظور ھونا متوقع تھی۔ مقتولین نورخان ۔محمد رفاقت۔محسن ولی اور محمد احمد ۔ وقاص نامی شخص کی کار میں تلہ گنگ عدالت آ رھے تھے کہ مین بازار لاوہ میں نامعلوم نقاب پوش افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے جبکہ احمد اور کار ڈرائیور شدید زخمی ھوئے۔جنکی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ھے۔