مری(نامہ نگار خصوصی )سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ایمرجنسی سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم احمد قریشی (مانیٹرنگ آفیسر) مورخہ 27,28 جون کو ریسکیو اسٹیشنز ضلع مری و تحصیل کوٹلی ستیاں کا دورہ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نے ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم احمد قریشی کا استقبال کیا، ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی،ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم احمد قریشی نے سٹاف کا ٹرن آوٹ، ڈسپلن، ایمرجنسی گاڑیوں اور بلڈنگز کی صفائی ستھرائی چیک کی، ریسکیو اسٹیشن کی عمارات، سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول، ادویات، ان ہاوس ورکشاپ کا معائنہ کرتے ہوئے ریسکیو موٹر بائیکس، ایمرجنسی وہیکلز میں استعمال ہونے والے آلات کا بھی جائزہ لیا، بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری نے ریسکیو 1122 مری کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی،مانیٹرنگ آفیسر نے ریسکیو آفیسرز اور ریسکیو سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ دورے کا مقصد تمام ریسکیورز کی کارکردگی کو جانچنا اور ہر ضلع کی ایمرجنسی میں تیاری کو پرکھنا ہے تاکہ عوام الناس کو بروقت اور احسن طریقے سے ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ سٹاف کی فزیکل فٹنس اور ایمرجنسی گاڑیوں وآلات کو مکمل طور پر تیار رکھنا ہے۔