ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا باسط علیم نے ٹیکسلابارکے سینئروکیل ملک سجادایڈوکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے نواب آباد،تحصیل ٹیکسلاکی معروف کاروباری سماجی وسیاسی شخصیت نعمان محبوب اعوان کے خلاف کنٹونمنٹ بورڈواہ کینٹ کی جانب سے ایک ہی د ن میںتھانہ صدرواہ کینٹ میںایک ہی جرم کی نو عیت کے تحت درج کرائے گئے الگ الگ 22 مقدمات میںضمانت قبل ازگرفتاری کی توثیق کرد ی،اس ضمن میںملک سجادایڈوکیٹ نے عدالت میںدلائل پیش کیئے،کہ کنٹونمنٹ بورڈواہ کینٹ نے بغیرکسی ٹھوس ثبوت کے محض انتقامی طورپرنعمان محبوب اعوان کے خلاف ایک ہی تاریخ اوردن میںتھانہ صدرواہ کینٹ میںالگ الگ 22عد دا یف آئی آرز،درج کروائیں،جن میںنعمان محبوب اعوان کونامزدکرتے ہوئے ہمرایا ن پچاس نامعلوم افرادکاحوالہ دیاگیا،فاضل عدا لت نے بائیس ایف آئی آرز،کے مقدمہ کے تفتیشی سے استفسا رکیا، اوروکیل ملک سجادایڈ و کیٹ کی جا نب سے اٹھائے گئے نکات پروضا حت مانگی ،توتفتیشی آفیسرکوئی معقو ل ثبوت نہ پیش کر سکے ،فاضل عدالت نے ملک سجادایڈوکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے نعمان محبوب اعو ا ن کی جانب سے کرائی گئی عبوری ضمانتوںکی توثیق کرتے ہوئے ان کی ضمانتوں کوکنفرم کر دیا،یہاںیہ امرقابل ذکرہے کہ کنٹو نمنٹ بور ڈکے وکیل خا صی تاخیرسے عدالت حاضر ہوئے ،تاہم فاضل عدالت نے اپنے فیصلے کوبرقرا ررکھتے ہوئے متذ کرہ وکیل سے کہاکہ عدالت میں خاصی تاخیرسے آنے کی وجہ آپ کوہی خودمعلوم ہوگی۔
نعمان محبوب اعوان کیخلاف 22مقدمات میںضمانت قبل ازگرفتاری کی توثیق
Jun 30, 2024