اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٌوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن آج اور کل کھلا رہے گا اسلام ٓاباد کے شہری ہفتہ اور کل رات 9 بجے تک سی ڈی اے کے واجبات ون ونڈو پر جمع کرا سکیں گے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ون ونڈو میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ون ونڈو آپریشن کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی چئیرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو آپریشن کا دورہ کیااجلاس کی صدارت بھی کی چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نے شہریوں کی سہولت کیلئے انتظامات کاجائزہ لیا نیلامی میں خریدی گئی پراپرٹیز کی واجب ادا قسطیں جمع نہ کرانے پر الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اکہ 30 جون 2024 تک قسطیں جمع نہ کرانے والوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے۔ڈیفالٹ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔