اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فائونڈر گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس ،انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کی صدارت چیئر مین فائونڈر گروپ خالد اقبال ملک نے کی،بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں کونسل ممبران ظفر بختاوری، اعجاز احمد عباسی، طارق صادق، خالد جاوید اور میاں اکرم فرید شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین فانڈر گروپ خالد اقبال ملک کی زیر صدارت اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کونسل ممبران کا اجلاس ہوا۔ جس میں ظفر بختاوری، اعجاز احمد عباسی، طارق صادق، خالد جاوید اور میاں اکرم فرید نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ انتخابات کے حوالے سے تمام فیصلے متحدہ طور پر کیے جائیں گے تاکہ تاجر برادری کی بہترین ممکنہ طور پر خدمت کی جا سکے۔
فائونڈر گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس ،انتخابات سے متعلق اہم فیصلے
Jun 30, 2024