اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے پروپیگنڈہ شروع کررکھا ہے ایف آئی اے پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،تمام ورکرز کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے ایک سال کے مقدمات دیکھیں 99 فیصد ہمارے خلاف ہیں،قانون کا غلط ہورہا ہے بیایمانی ہورہی ہے ہمیں انصاف کی توقع بس عدلیہ سے ہے، بدنیتی پر بنے مقدمات کا خاتمہ ہونا چاہیے، انشااللہ جلد مقدمات ختم ہوں گے،بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے، ہمارا مینڈیٹ چھین کر فسطائیت حکومت چل رہی ہے ہمارا مینڈیٹ بھی واپس ملے گا، جسٹس بابر ستار نے جلسہ کی اجازت دے دی تھی، ڈی سی نے این او سی دے دیا ہے اور زبانی کہا ہے 6 تاریخ کی اجازت ہے،6 تاریخ کے حوالے سے این او سی جاری نہیں ہوا، 4 جولائی کو دوبارہ کیس ہوا ہے ہم عدالت سے اجازت لے لیں گے،پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ایک ہی لیڈر ایک ہی گروپ ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی ہیں،ایک آدھ بندہ اگر تفریق پیدا کرنا چاہ رہا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ کوئی گروپ بندی ہے،بڑے بڑے پھنے خان آئے جو اڑ گئے انکی کوئی خاصیت نہیں رہی، افواہوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔