کار سرکار میں مداخلت کیس،شیخ رشید  ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس مری میں پیش

Jun 30, 2024

مری (نمائندہ خصوصی)عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمد ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں اپنے خلاف کار سرکار میں مداخلت کیس میں جج ذیشان احمد کی عدالت میں پیش ہوئے شیخ رشید احمد کی جانب سے عبدالرزاق ایڈوکیٹ ماجد نور ایڈوکیٹ جبکہ سرکار کی جانب سے ایڈوکیٹ طاہر پیش ہوئے کیس کی سماعت کے دوران وکلا میں بحث مکمل کر لی گئی جس کے بعد جج ذیشان احمد نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو نو جولائی کو سنایا جائے گا شیخ رشید کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ مری میں 2023 میں دائر کیا۔

مزیدخبریں