سی سی پی نے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت میں حصول کی منظوری دے دی

Jun 30, 2024

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)  نے ٹیکسٹائل یارن سیکٹر میں مرجر (انضمام )کی منظوری دے دی ہے۔ اس منظور شدہ ٹرانزیشن میں نووا فرنٹیئرز لمیٹڈ نے گیٹرون (انڈسٹریز) لمیٹڈ میں 29.43% شیئر ہولڈنگ کا حصول کر لیا ہے۔ نووا فرنٹیئرز لمیٹڈ  ایک پاکستانی پبلک ان لسٹڈ کمپنی ہے جو حصص، اسٹاک، بانڈز، میوچل فنڈز کے یونٹس اور متعلقہ سیکیورٹیز کی سرمایہ کاری کا کا روبار کر رہی ہے۔ جبکہ گیٹرون (انڈسٹریز) لمیٹڈایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جس کا پاکستان میں پولیسٹر فلیمینٹ یارن (پی ایف وائے) تیار کرنے کا اہم کاروبار ہے۔ گیٹرون نے 1988 میں پولی ایتھولین توریفتولیٹ( پی ای ٹی) لائن متعارف کروا کر اپنی پراڈکٹ رینج کو بڑھایا ، جو کہ مختلف ایپلی کیشنز میں پائیداری اوراستعداد کو فروغ دے رہی ہے۔سی سی پی کے فیز ۱  جائزے نے پی ایف وائے اور پی ای ٹی کو متعلقہ مارکیٹوں کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں