پاکستان کی پارلیمان ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کو شاں،  ایاز صادق 

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یوم پارلیمنٹرینز کے موقع پر دنیا بھر کے پارلیمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان ملک میں جمہوریت کی مضبوطی، جمہوری اقدار کے فروغ، آئین و قانون کی حکمرانی اور بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی امور میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے اور حکومتی احتساب اور جوابدہی کے لیے ایک مضبوط فعال پارلیمنٹ کا ہونا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کیا جو ہر سال 30 جوں کو بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کے قیام کے موقع پر میں منایا جاتا ہے ۔ائی پی یو دنیا بھر پارلیمانوں کی نمائندہ پارلیمان ہے اس قیام  30 جون1889 عمل میں لایا گیا تھا۔ائی پی یو دنیا بھر میں جمہوریت کی مضبوطی، پارلیمانی رابطوں اور ڈائیلاگ فروغ، امن و سلامتی قیام، بنیادی حقوق کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مصروف عمل ہے۔  سپیکر نے اس دن اہمیت کی اجاگر کرتے ہونے کہا کہ جمہوری اقدار کا فروغ ، بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ  اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے میں پارلیمنٹ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی آف پاکستان کو عوامی امنگوں کا آئینہ دار اور مزید مضبوط اور فعال ادارہ بنانے  کے  عزم کا اعادہ کرتے ہو کہا ایک مضبوط اور فعال پارلیمنٹ  جمہوریت کی مضبوطی، جمہوری اقدار کے فروغ  اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔  

ای پیپر دی نیشن