صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی۔ صدر زرداری کے دستخطوں کے ساتھ بل قانون بن گیا، فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی ۔صدر کے دستخطوں کے بعد نیا وفاقی بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا، وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کیا گیا ہے ، فنانس بل کے لاگو ہونے سے 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لاگو ہونگے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوایا گیا تھا، پا ر لیما نی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر کو ارسال کیا تھا۔قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کیساتھ مالیاتی بل پاس کیا تھا، بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیراعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں، صدر کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل کل یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔