سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب سے اسلامی دوست چلے پر لے گئے تھے تب سے گھر میں دوپہر کا چولہا نہیں جلا۔ ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں صرف شام کو کھانا پکتا ہے گیس کا بل ایک لاکھ روپے آیا ہے.عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید بھی بھاری بھر یوٹیلیٹی بلز سے پریشان ہو گئے۔سابق وفاقی وزیر کو بجلی کے بل کے بعد گیس کے بل کا بھی بڑا دھچکا لگ گیا .سابق وفاقی وزیر کو گیس کا ایک لاکھ روپے کا بل آ گیا.انہیں پہلے ہی بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آ چکا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے بجلی اور گیس کےبل میڈیا کو دکھا دیئے۔ واضح رہے چند روز قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ میری بیوی ہے نہ بچے ہیں، نہ اے سی چلاتا ہوں. میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے. زیادہ بل کی وجہ سے میری مارکیٹ میں دکانیں بھی خالی ہو گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک ڈوب رہا ہے اقتصادی معاشی اور سیاسی تباہی ہے، سمجھنے کی ضرورت ہے گاڑی ہاتھ سے چھوٹ رہی ہے وقت کسی کا نہیں ہوتا۔ چور ڈاکو لٹیرے اپنے کیس ختم کرانے آئے تھے غریب کا چولہا بجھا دیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اب فارم 45 اور 47 کی لڑائی نہیں، غریب کے زندہ رہنے کی جستجو ہے۔ ذمہ دار حلقے خدا کے لیے غریب کو مرنے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار آیا ہے۔