فضائی میزبان کو سانس لینے میں دشواری، غیر ملکی پرواز کی کراچی میں‌ ہنگامی لینڈنگ

کراچی: کٹھمنڈو سے شارجہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ جانے والی ایئر عربیہ کی پرواز کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کی طبیعت اچانکخراب ہونے پر طیارے کے کپتان نے اے ٹی سی سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ذرائع کے مطابق مراکش کے فضائی میزبان انس کو دوران پرواز سانس لینے میں دشواری ہوئی تھی. پرواز اس وقت پاکستانی حدود میں داخل ہو گئی تھی، جس پر اسے فوری طور پر رحیم یار خان سے کراچی موڑا گیا۔کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد فضائی میزبان انس کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹرز نے چیک کیا۔ تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر غیر ملکی فضائی میزبان کو آغا خان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن