محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ 100 ملین روپے میں نیلام

Jun 30, 2024 | 21:29

ویب ڈیسک

کراچی: محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ (اے 1) 100 ملین روپے کی خطیر رقم میں نیلام کردیا گیا۔مزمل کریم نے نمبر پلیٹ کی سب سے زیادہ بولی 100 ملین روپے لگائی، صوبائی وزیر شرجیل میمن نے مزمل کریم کو نمبر پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا، پریمیئم نمبر پلیٹ 786 چھبیس اعشاریہ پانچ ملین روپے میں نیلام ہوا۔

سروش نامی بزنس مین نے اس نمبر پلیٹ کی سب سے زیادہ بولی 26 اعشاریہ 5 ملین روپے لگائی، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے سروش کو نمبر پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔پریمیئم نمبر پلیٹ 7 چھیالیس ملین روپے میں نیلام ہوئی. مزمل کریم نے اس پلیٹ کی بھی سب سے زیادہ بولی 46 ملین روپے لگائی۔سابق صوبائی وزیرمکیش چاؤلہ کی جانب سے مزمل کریم کو پریمیئم نمبر پلیٹ 7 کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

مزیدخبریں