آئندہ انتخابات 2029 میں مقررہ وقت پر ہوں گے: وفاقی وزیر اطلاعات

Jun 30, 2024 | 23:43

ویب ڈیسک

 وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بزرگ اور قابل احترام سیاست دان ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاست میں تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے.موجودہ صورتحال میں بیان بازی کی بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہیے۔حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی سے ملکی اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر ہے.پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔تجارتی خسارہ کم ہونے کے ساتھ روپے کی قدر مستحکم ہونا خوش آئند ہے.انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ انتخابات 2029 میں مقررہ وقت پر ہوں گے.مولانا کو حکومت کے معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہنا چاہیے۔

مزیدخبریں