نڈال‘ راڈک اور جوویلفرائیڈ چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

Mar 30, 2010

سفیر یاؤ جنگ
میامی (اے پی پی) رافیل نڈال، اینڈی راڈک اور جوویلفرائیڈ تسونگا سونی ارکسن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راونڈ میں پہنچ گئے،جبکہ ٹوی روبریڈو، فل کولیشرائبر، جان انسر، آئیوکارلوچ اور ڈیوڈ نالبذین تیسرے راونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ گزشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 4 رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے ڈیوڈ نالبذین کو 6-7،8-10،6-2 اور6-2 سے اور امریکہ کے اینڈی راڈک نے یوکرائن کے سجیے سٹاخو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور6-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے چوتھے راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ خواتین مقابلوں میں سوتیلانا کزنٹسوا، کیرولین وزنائیکی، وینس ولیمز، جیلنا جانکووچ، کم کلسٹر اور جسٹن ہینن ہارڈین سونی اریکسن ٹینس اوپن ٹورنامنٹ کے چوتھے راونڈ میں پہنچ گئیں، جبکہ نادیہ پیٹروا، مایا کیری لنکو، اگنیس سزاوے اور اینا آئیوانوچ تیسرے راونڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔
مزیدخبریں