کراچی میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے شائقین نے ریلی نکالی اوراس موقع پرپچاس فٹ لمبا اورسات ٹن وزنی کرکٹ بیٹ بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ۔

Mar 30, 2011 | 11:28

سفیر یاؤ جنگ
کرکٹ میچ کا فیور اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے کراچی میں شائقین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے اظہار یکجہتی کے لیے رات گئے تک ریلی نکالی اور بڑے بیٹ کے ساتھ کرکٹ سے متعلق گانوں کی دھنوں پر رقص کیا ۔ عوام کے لیے نمائش کیے جانے والے بڑے کرکٹ بیٹ کو ایک بڑے کنٹینرمیں رکھ کر کراچی کی سڑکوں پرگھمایا گیا ۔ اس موقع پرکرکٹ سےشوق رکھنے والے منچلوں نے پاکستان زندہ باد اور ورلڈ کپ ہمارا ہے، کے نعرے لگائے جبکہ بیٹ کو دیکھنے کے لیے شائقین کا جذبہ دیدنی تھا پچاس فٹ لمبا اور سات ٹن وزنی بیٹ پچیس ماہر کاریگروں نے دن اور رات کی محنت سے تیار کیا ہے ۔ بیٹ کے کنارے پر پاکستانی جھنڈے بنا ہوا ہے ۔
مزیدخبریں