اپر اورکزئی ایجنسی کےعلاقوں خادی زئی اوربلراس میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کےدرمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق فورسز کی کارروائی میں پینتیس شدت پسند مارے گئے جبکہ شدت پسندوں کی فائرنگ سےایک اہلکارشہید اورچار زخمی ہوگئے۔ سکيورٹی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور پيشقدمی کرتے ہوئے بلراس کا کنٹرول سنبھال ليا ہے۔