ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہوکردو ہزار آٹھ سو میگا واٹ ہوگیا لیکن لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا۔

Mar 30, 2012 | 13:07

سفیر یاؤ جنگ
پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار گیارہ ہزار پانچ سو چونسٹھ میگاواٹ جبکہ طلب چودہ ہزار تین سو چونسٹھ میگاواٹ ہے، بجلی کا شارٹ فال دو ہزار آٹھ سو میگاواٹ ہو گیا ہے ۔ پیپکو حکام کے مطابق بجلی کے شارٹ میں تو نمایاں کمی واقع ہوئی ہے لیکن دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں ہو سکی ۔ شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیدنگ کی جا رہی ہے جس پر ہر طبقہ فکر سراپا احتجاج ہے ۔ وزیراعطم نے غیراعلانیہ لوڈشیدنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک کسی بھی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کیا ۔
مزیدخبریں