کابل (نوائے وقت نیوز+ آن لائن) مغربی افغانستان میں نیٹو کے قافلے پر حملے کے بعد جھڑپ میں پانچ افغان سکیورٹی گارڈز ہلاک اور چودہ طالبان شہید کرنیکا دعویٰ کیا گیا ہے۔ صوبے فرح کی قومی شاہراہ سے گزرنے والے نیٹو قافلے پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ جھڑپ 3 گھنٹے جاری رہی۔ سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونیوالے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ادھر جلال آباد میں بھارتی قونصلیٹ سے ایک کلومیٹر دور مارکیٹ میں دھماکہ ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔