سٹاک مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مندا رہا

Mar 30, 2012

سفیر یاؤ جنگ
کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث جمعرات کو مندا رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 16.31 پوائنٹس کمی سے 13559.10پر پہنچ گیا۔6ارب 83کروڑ 15لاکھ 24 ہزار 304روپے کمی پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر34کھرب 77ارب 16کروڑ 85لاکھ 52ہزار722 روپے رہ گئی اس طرح سرمایہ کاروں کو6ارب 83کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ رہا۔ مجموعی سودوں میں 34کروڑ 45لاکھ 78ہزار45 حصص کے سودوں میں کم کاروبار رہا۔ دوسری طرف لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا ر جحان رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس36.26 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 3629.05 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل1 کروڑ26 لاکھ 72ہزار 824 حصص کا کاروبار ہوا۔
مزیدخبریں