عافیہ صدیقی ....30مارچ امرےکی انصاف کی برسی

مکرمی! 30مارچ تارےخ مےں امرےکی انصاف کی برسی کے طور پر مناےا جاتا رہے گا کےونکہ اس روز پاکستانی سائنسدان عافےہ صدےقی کو کراچی سے تےن بچوں سمےت اغواءکر کے افغانستان اور پھر امرےکہ منتقل کر دےا گےا۔ سات سال تک اذےتےں دےنے کے بعد 23ستمبر2010کو 86برس کی سزا سنا دی تھی۔ تب سے عافےہ امرےکی جےل مےں قےد و بند کی صعوبتےں برداشت کر رہی ہے۔دنےا کی واحد سپر پاور ہونے کے ناطے امرےکہ نے خود ہی ےہ استحقاق حاصل کر لےا کہ وہ دنےا کے دو سو کے لگ بھگ ملکوں مےں رہنے والوں مےں سے کسی کو کسی بھی وقت اپنی مرضی و منشا اور پسند کے مطابق دہشت گرد قرار دے کر اس ملک پر گرفتار کر کے اس کے حوالے کرنے کے لئے دباو¿ ڈال دے۔ اسی استحقاق کی بنےاد پر ذہنی اور جسمانی طور پر اےک ڈھانچہ بن جانے والی عورت کو گرفتار کر کے86 برس کی سزا سنا دی ۔ اےک کمزور اور بے گناہ عورت کو سزا دلوا کر کےا امرےکہ کے خفےہ اداروں نے ساری دنےا پر امرےکی دہشت کی دھاک بٹھانے مےں اپنا کردار ادا کےا ہے۔ ےوں لگتا ہے جےسے امرےکی نظامِ قانون بھی انصاف کو مقدم جاننے کے بجائے امرےکی رےاستی جبر کے پےغام کو دوسری دنےا تک پہنچانے کا ذرےعہ بن چکا ہے۔ڈاکٹر عافےہ صدےقی کو سزا سنائے جانے کے فےصلے سے امرےکی نظامِ عدل کے بارے مےں سنجےدہ شکوک و شبہات پےدا ہو گئے ہےں۔(رانا زاہد اقبال فےصل آباد)

ای پیپر دی نیشن