میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی شرمناک ہے: زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ میانمار اور مختلف مقامات پر مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے اقوام متحدہ اور تمام بین الاقوامی ادارے بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور ستم بالائے ستم کہ امریکہ کے ایجنٹ مسلم حکمران بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان کے حلقہ 126 کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایسے افراد کو ووٹ دیں جو باکردار اور غیرت مند ہوں دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودونصاریٰ کے ایجنٹوں اور دہشت گرد تنظیموں کے امیدواروں کو مسترد کردیں بلکہ نشان عبرت بنادیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...