معروف خواتین سماجی ورکرز کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

لاہور(خبر نگار)معروف سماجی خواتین ورکرز ناہید شفقات، نینا وسیم، مسز عرفان، شہناز یونس شیخ، زوبیہ اقبال، عائشہ مجید اور سعدیہ مرزا نے گذشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب خواتین ونگ کی صدر بیلم حسنین کی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدر زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش، فوزیہ حبیب، بیلم حسنین اور فرخندہ ملک بھی موجود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن