بلوچستان میں شفاف الیکشن کیلئے گورنرکی تبدیلی ضروری ہے: طلال بگٹی

کوئٹہ(ثناءنیوز) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شفاف الیکشن کے لئے گورنر کی تبدیلی اور بگٹی مہاجرین کا ووٹر لسٹوں میں اندراج وقت کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ ا لیکشن کمشن کے آفس میں سیکرٹری الیکشن کمشنر اشتیاق احمد سے ملاقات کے دوران کہی۔اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری الیکشن کمشن کو انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔طلال بگٹی کا کہنا تھا گورنر بلوچستان کی تبدیلی اور 2006 کے بگٹی آپریشن کے بعد ڈھائی لاکھ مہاجرین کے ووٹر لسٹوں میں اندراج سے ہی بلوچستان میں انتخابات کو شفاف بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کئے تاہم وہ برملا اس بات کا بھی اظہار کرتے رہے کہ اگر ڈیرہ بگٹی میں مصنوعی قیادت‘ سکیورٹی فورسز کا انخلا نہ کیا گیا تو وہ الیکشن کا بائیکاٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کو ایک مرتبہ پھر سے آڑے ہاتھوں لیا اور کہا جوتا مار کر ان کا استقبال اس بات کی نشاندہی ہے کہ عوام ایسے لوگوں کی حکمرانی نہیں چاہتے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...