لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان کے سینئرسرجنزاور پروفیسرز نے بھاری معاوضوں کے عوض سعودی عرب جانے کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ایک سعودی نجی کمپنی میں اپنی رجسٹریشن کروانا شروع کر دی ہیں۔ ملک جو پہلے ہی ڈاکٹرز کی شدید کمی کا سامناکر رہاہے۔ وہاں پاکستان سے میڈیکل کی تعلیم اور پریکٹس کے بعد تجربہ حاصل کر نے والے ڈاکٹرزنے ملک میں کام کرنے کی بجائے سعودی عرب جانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میںگزشتہ روز مقامی ہوٹل میں انٹرویوز میں سینئر پروفیسرز اور سرجنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پرائیوٹ کمپنی نے ڈاکٹرز، پروفیسرز اور سرجنز سے رجسٹریشن کے نام پر لاکھوں روپے بھی وصول کر لئے ہیں۔سعودی عرب میں دوران ڈیوٹی پروفیسرز اور سرجنز کو پرکشش مشاہرہ اور مراعات فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹرز میں یورالوجسٹ، سرجنز، گائناکالوجسٹ اور سینئر پروفیسرز کی کثیر تعداد شامل ہے۔
ملک میں ڈاکٹروں کی قلت، بڑی تعداد میں سرجنز، پروفیسرز ”پرواز“ کو تیار
Mar 30, 2013