لاہور (نامہ نگار) آفتاب سلطان کو انسپکٹر جنرل پنجاب پولےس تعےنات کر دےا گےا ہے۔ چوتھے کامن سے تعلق رکھنے والے نےشنل پولےس اکےڈمی کے کمانڈنٹ آفتاب سلطان کی بطور آئی جی پنجاب تعےناتی کا نوٹےفکےشن گذشتہ روز جاری کر دےا گےا۔ آفتاب سلطان 1954ءمیں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ضلع فےصل آباد سے ہے۔ آفتاب سلطان نے بی اے، اےل اےل بی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے 1977ءمیں بطور اے اےس پی پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ انہےں 1983ءمیں بطور ایس پی اور 2000ءمےں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ آفتاب سلطان کو 2007ءمیں گرےڈ 21 مےں ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی فنانس اےنڈ وےلفےئر تعےنات کر دےا۔ آفتاب سلطان دوران ملازمت بطور اےس پی اور اےس اےس پی پنجاب کے مختلف شہروں، گوجرانوالہ، گجرات، ساہےوال، خوشاب، فےصل آباد اور سپےشل برانچ مےں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہےں جبکہ بطور ڈی آئی جی سرگودھا، ڈی آئی جی اےلےٹ پولےس فورس، ڈی آئی جی وےلفےئر اےنڈ فنانس اور ڈائرےکڑ آر اےنڈ ڈی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہےں۔ آفتاب سلطان کو 2011ءمےں بطور ڈی جی، آئی بی تعےنات کےا گےا۔
سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات 1977ءمیں بطور اے ایس پی پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی
Mar 30, 2013