اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین نیب نے توہین عدالت کی فردجرم کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 20مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ فصیح بخاری نے مﺅقف اختیار کیا کہ عدالت انہیں توہین عدالت کے تین نوٹسز جاری کر چکی ہے اور مختلف کیسوں میں ان کی ذات سے متعلق تنقیدی ریمارکس بھی دئیے گئے ہیں۔