لاہور (خصوصی رپورٹر) جنرل (ر) پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کا الیکشن 2013ءمیں حصہ لینا مشکوک ہو گیا ہے۔ الیکشن کمشن میں پارٹی کو محمد علی سیف نے چیف آرگنائزر کی حیثت سے رجسٹرڈ کروایا تھا تاہم محمد علی سیف اب پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ دستاویزی لحاظ سے اب جماعت نہیں رہی۔
مشرف کی جماعت کی الیکشن میں شرکت ”مشکوک“
Mar 30, 2013