لاہور (خصوصی رپورٹر) الیکشن 2013ءمیں 19مسلم لیگی دھڑے حصہ لیں گے۔ مسلم لیگ کے نام سے الیکشن کمشن میں رجسٹرڈ ان 19جماعتوں میں نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن)، چودھری شجاعت کی صدارت میں ق لیگ، پیر صاحب پگاڑا صبغت اللہ راشدی کی سربراہی میں مسلم لیگ فنکشنل، اعجازالحق کی سربراہی میں مسلم لیگ ضیاءالحق، شیخ رشید احمد کی سربراہی میں عوامی مسلم لیگ، جنرل (ر) پرویز مشرف کی سربراہی میں قائم آل پاکستان مسلم لیگ نمایاں ہیں جبکہ ڈاکٹر قاری اشفاق اللہ کی سربراہی میں مسلم لیگ قاسم، خان امان اللہ خان کی سربراہی میں مسلم لیگ قیوم گروپ، قادر خان مندوخیل (کراچی) کی سربراہی میں مسلم لیگ شیر بنگال، لاہور کے نوید اختر خان کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ حقیقی، محمد علی سیف چیف آرگنائزر کی سربراہی میں آل پاکستان مسلم لیگ، لاہور کے فہد محمود کی سربراہی میں مسلم لیگ متحدہ، سردار نصراللہ کی سربراہی میں مسلم لیگ کونسل، محمد اقبال ڈار کی سربراہی میں مسلم لیگ (ج)، ڈاکٹر عبداللہ اسلام آباد کی سربراہی میں مسلم لیگ ڈیموکریٹک، صفدر زمان ہزاروی ایبٹ آباد کی سربراہی میں مسلم لیگ صفدر گروپ، اشتیاق منہاس کی سربراہی میں مسلم لیگ نظریاتی، میر زرق زہری کوئٹہ کی سربراہی میں مسلم لیگ (زہری گروپ) شامل ہیں۔
لیگی دھڑے