مشرف، ماروی میمن، مجیدہ وائیں سمیت مزید درجنوں امیدواروں کے کاغذات جمع

لاہور (خبرنگار+ اپنے نامہ نگار سے+ سٹاف رپورٹر) سابق صدر مشرف، زاہد حامد، حمیر حیات روکھڑی، صمصام بخاری، چودھری ظہیر الدین، سید رضا علی گیلانی، ڈاکٹر تنویر اسلام، گل حمید روکھڑی، راجہ ریاض، ماروی میمن، مجیدہ وائیں سمیت مزید درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرا دئیے جبکہ کاغذات نامزدگی وصول کرنے والوں کا بھی رش لگا رہا۔ فیصل صالح حیات نے آزاد، عابدہ حسین کے بیٹے سید عابد امام نے پی پی کے ٹکٹ پر کاغذات جمع کرا دئیے۔ صدر زرداری کی بہن عذرا پیجو کے مقابلے میں متحدہ کے رﺅف صدیقی نے کاغذات داخل کرائے۔ الیکشن کمشن کے مطابق سینکڑوںکاغذات نامزدگی جمع ہو چکے ہیں۔ لاہور سے ایم کیو ایم کے 11امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق نے این اے 122، پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے این اے 125، مسلم لیگ (ن) کے اختر رسول نے حلقہ پی پی 148، میاں اسلم اقبال نے پی پی 148، راشد منہاس نے پی پی 138، میاں عمر عارف، میاں محمد عتیق اور انیس علی ہاشمی نے حلقہ پی پی 149، وارث محمود، رانا ضیاءعبدالرحمان اور میاں ماجد نے حلقہ پی پی 139، سمیہ ناز، مرزا امجد بیگ، میاں الطاف حسین، سید طاہرہ شیرازی اور رانا محمد شفیق نے پی پی 149، شیخ امتیازمحمود نے حلقہ پی پی 150میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے۔ ان کے علاوہ بیسیوں آزاد امیدواروں نے بھی اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالوں میں تنزیلہ عامر چیمہ، مجیدہ وائیں، شائستہ پرویز، ڈاکٹر دونیا عزیز، عنازہ احسان، شازیہ خان، ماجدہ زیدی، شازیہ عابد، عاصمہ ممدوٹ اور دیگر خواتین امیدوار شامل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما نے این اے 237ٹھٹھہ سے نامزد امیدوار ماروی میمن نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ لیڈی رپورٹر کے مطابق چھٹے روز ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ 130 خواتین نے مخصوص نشستوں پر اسمبلی رکنیت کے حصول کیلئے الیکشن کمشن لاہور کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ان میں بیلم حسنین، فائزہ ملک، فرخندہ ملک، رخسانہ بنگش، آمنہ الفت، خدیجہ عمر فاروقی،کنول نسیم، سلونی بخاری، سعدیہ سہیل، اداکارہ کنول، مریم ممدوٹ سمیت سابق ارکان اسمبلی، پارٹی ورکرز، تنظیمی عہدیداران، رہنماو¿ںکی بیگمات، بہنیں، بیٹیاں، بھتیجیاںاور بھانجیاں شامل تھیں۔ ایم کیو ایم کے 11امیدواروں نے لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ 5امیدواروں نے قومی جبکہ 6نے صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آبسد سے راجہ عابد پرویز، خبرنگار کے مطابق قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے صرف 16سو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے۔ ان سولہ سو امیدواروں میں سے اب تک صرف 299امیدواروں کی جانچ پڑتال ہو سکی ہے۔ اے پی پی کے مطابق عمران خان، چودھری نثار، سردار نسیم، زمرد خان، ملک ابرار سمیت دیگر امیدواران آج ریٹرننگ افسروں کے پاس اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق آمنہ حیات خان، ابوبکر ورک، چودھری لیاقت علی سمیت 18امیدواروں نے کاغذات داخل کرائے۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق حلقہ این اے 137، این اے 136، پی پی 172، پی پی 174، پی پی 173 سے 29امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے بعض امیدوار اپنے اپنے حامیوں کے ہمراہ جلوسوں کی شکل میں ضلع کچہری آتے رہے اور ان کے حمایتی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ رائے شاہجہان احمد خاں بھٹی، رائے محمد اکرم بھٹی، رائے سلیم اکرم سمیت درجنوں امیدواروں نے کاغذات داخل کرائے۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق محمد الیاس، ملک گل نواز، محمد اشرف، ملک فیاض احمد اعوان نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر حافظ اسعد عبید نے دو حلوقں سے کاغذات جمع کرائے۔ ذوالفقار کھوسہ کے بیٹے سیف الدین خان کھوسہ نے این اے 172 ،173 پی پی243 سے کاغذات نامزدگی جمع کر دیئے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر این اے173 پی پی243 سے الیکشن لڑوںگا میرے والد ذوالفقار علی خان کھوسہ نے مجھے دعائیں دی ہیں ۔
کاغذات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...